site
stats
پاکستان

پی آئی اے ملازمین سراپا احتجاج، ہیڈ آفس کے دروازے اور چیک ان کاونٹرز بند

کراچی: پی آئی اے ملازمین کا مجوزہ نجکاری کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف پندرہ روزہ تعطل کےبعد احتجاج دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، آج پی آئی اے کے ہیڈ آفس کے دروازے اور ملک بھر میں چیک ان کاونٹرز بند کر دیئے گئے ہیں.

پی آئی اے کے ملازمین مجوزہ نجکاری کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے، ملازمین نے ہیڈ آفس کے علاوہ ملک بھر میں پی آئی اے دفاتر میں آج سے روزانہ کی بنیاد پر قلم چھوڑہڑتال شروع کر دی۔

کراچی سمیت ملک بھر کے ائیر پورٹ پر چیک ان کا وئنڑز بھی بند کر دئیے گئے ہیں، جس سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آج ہونے والے اجلاس میں کسی کو بھی داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور صدارتی آرڈیننس کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ ملازمین یونین نے صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج پندرہ روز کیلئے مؤخر کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top