تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی آئی اے کے پرانے ڈیوٹی اوقات کار بحال، بائیو میٹرک سسٹم فعال

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ملازمین کے ڈیوٹی اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ نے ملازمین کی حاضری کے لیے نصب کیے گئے بائیو میٹرک سسٹم کو معطل کردیا تھا مگر اب اُسے فعال کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے کا بائیو میٹرک سسٹم یکم اگست سے فعال ہوگیا ہے جس کے بعد ملازمین کو دفتر آنے اور جانے کے لیے اپنی حاضری لازمی لگانی ہوگی۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاق کی ہدایت پر پی آئی اے ملازمین کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے، ملازمین پیر سے جمعہ صبح 9 سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ڈیوٹی انجام دیں گے۔

عام دنوں میں نماز، دوپہر کے کھانے کے لیے ایک سے دیڑھ گھنٹے کا وقفہ دیا جائے گا جبکہ جمعے کو ایک بجے سے ڈھائی بجے تک نماز اور لنچ بریک ہو گا۔

یاد رہے کہ پی آئی اے نے کرونا کے باعث دفاتر میں ملازمین کی تعداد کو کم کر کے انہیں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد 13 مارچ سے بائیو میٹرک سسٹم کو معطل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں