پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے احکامات نظرانداز: پی آئی اے ملازمین تنخواہ سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، عید الفطر میں صرف پانچ روز باقی ہیں اور پی آئی اے کے ملازمین ایڈوانس تنخواہ سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو عید سے قبل ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے تھے جسے پی آئی اے انتظامیہ نے ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا۔

اب عیدالفطر میں صرف چند روز باقی ہیں اور ملازمین کو تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی، جس کے سبب ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پے گروپ ایک تا چار کے پی آئی اے ملازمین عید الاؤنس سے بھی محروم ہیں، ائیرلیگ (سی بی اے) نے انتظامیہ کو عید ایڈہاک کی ادائیگی کے لئے 07 جون کو خط لکھا تھا۔

اس خط کے جواب میں انتظامیہ نے بذریعہ ای میل عید ایڈہاک دینے سے معذرت کرلی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قائم مقام سی ای او سرکاری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، لہٰذا ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ ان کی واپسی پر مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

 صرف پی آئی اے ہی نہیں بلکہ دیگر سرکاری اداروں نے بھی ابھی تک ملازمیں کو تجخواہون کی ایڈاوانس نہیں کی ہے جبکہ عید چھٹیاں بھی سرپرہیں۔


مزید پڑھیں : رواں ماہ پاکستانی عوام کو دو تنخواہیں ملیں گی


واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہ عید کی تعطیلات سے قبل ادا کرنے کا اعلان کیاتھا۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کو عید سے قبل جون کی تنخواہ ادا کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا ہے جس کے مطابق 26 سے 28 جون تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں