ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پی آئی اے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری خلاف اور تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر ملازمین کے احتجاج کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے چئیرمین اسلم آر خان نے سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان سے رابطہ کرکے ان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کل بروز بدھ کو سی بی اے یونین کے ساتھ اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے،

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی آئی اے کے احکامات پر مذکورہ اجلاس سی بی اے یونین سے تنخواہوں سے متعلق طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں بھی سی بی اے یونین سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی، بورڈ کا اجلاس آج کراچی میں ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کی ہدایت پر چئیرمین پی آئی اے کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی میں دو بورڈ ممبران اور چیف ایچ آر شامل ہوں گے۔

سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں