ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پی آئی اے ملازمین نے آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا ، انتظامیہ کیخلاف نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لئے اسلام آباد آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا اور انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اسلام آبادبلیو ایریا آفس کے باہر پیپلزپارٹی یونٹی نے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیا۔

پی آئی اے ملازمین نے آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا اور پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

ملازمین نے قومی ایئرلائن آفس کے سامنے سروس روڈ بھی بلاک کردی، مظاہرین نے کہا کہ سالوں بعد تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ منظور نہیں۔

برطرف شدہ ملازمین کی بحالی اور دیگر مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ اور عارضی ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گروپ ایک تا چار کے ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے احکامات کے مطابق ملازمین کو بحال کیا جائے، تمام ڈیلی ویجز ملازمین کی کنفرمیشن پر فوری عمل کیا جائے اور پی آئی ملازمین کے معاشی استحصال کا سلسلہ بند کیا جائے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں