بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی، پی آئی اے میں کروڑوں‌ روپے کا غبن، انجینئر برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے احتساب کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں ملوث پی آئی اے انجینئر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے انجینئر عامر ذوالفقار کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے پر برطرف کیا گیا۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ برطرف ہونے والے عامر ذوالفقار پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کراچی میں تعینات تھے، اُن پر الزام ہے کہ  انہوں نے تربیتی کورس کے نام پر 28 ملازمین سے کروڑوں روپے کی رقم بطور رشوت وصول کی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین نے تربیت میں عدم فراہمی پر انتظامیہ کو ان کی شکایت کی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے انجینئر عامر ذوالفقار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور ملوث ہونے پر انہیں ملازمت سے  برطرف کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں جعلی ڈگریاں رکھنے والے متعدد پائلٹس کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں جبکہ انہیں ملازمت سے بھی برطرف کیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں