جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

یورپ کی جانب سے پی آئی اے پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ نہ ہو سکا

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایاسا نے پی آئی اے پر پابندی اٹھانے کا معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) بورڈ کو بھجوا دیا جس کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

ٹی سی او بورڈ اجلاس میں پی آئی اے پر پابندی اٹھانے یا نہ اٹھانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سی اے اے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ سول ایوی ایشن حکام ٹی سی او بورڈ اجلاس میں شریک ہوگا، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اس متعلق سول ایوی ایشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔

پی آئی اے کا نام ٹی سی او لسٹ میں موجود نہ پابندیوں والی فہرست میں شامل ہے۔ ٹی سی او بورڈ فیصلے کے انتظار پر تھرڈ کنٹری آپریشن لسٹ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

اجازت رکھنے والی لسٹ میں بھی پاکستانی ایئر لائنز کا نام شامل نہ ہو سکا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں