اشتہار

’پی آئی اے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری کیلئے آپشنز بڑھائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر شہری ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کو کارگو بزنس بڑھانے اور صارفین کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری کے لیے مزید آپشنز کو بڑھانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرایوی ایشن خواجہ سعدرفیق نے پی آئی اے ہیڈآفس اسلام آباد کا دورہ کیا تو اس موقع پر سی ای او کی جانب سے پی آئی اے کے آپریشنل اور کمرشل معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

دورانِ پرواز مسافروں کو بذریعہ وائی فائی انٹر ٹینمنٹ مہیا کرنے پر غور کیا گیا جب کہ وفاقی وزیر نے پی آئی اے کے کرایوں کو مارکیٹ کے حساب سے مسابقتی بنانے پر زور دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنےکارگو بزنس کو بڑھانے کیلئے پلان پیش کرے اور صارفین کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری کیلئے آپشنز کو بڑھایا جائے جب کہ پی آئی اےکےطیاروں کی اپ گریڈیشن کےکام میں مزید تیزی لائی جائے۔

وفاقی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کےحج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہو گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں