جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی آئی اے پرواز کئی گھنٹوں بعد منسوخ : مسافرسراپا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان سے ترکی جانے والی پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹوں تاخیر کے بعد منسوخ کردی گئی جس پر درجنوں مسافروں نے انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

اسلام آباد ایئر پورٹ سے استنبول جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 705 میں 10 گھنٹے تاخیر کے بعد مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

مسافروں نے اس وقت زیادہ غم و غصے کا اظہار کیا جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کی فلائٹ ہی منسوخ کردی گئی ہے، پرواز میں تاخیر کے باعث ہوائی اڈے پر مسافروں کا رش بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

- Advertisement -

جہاز سے اترنے کے بعد بھی مسافروں کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا، مسافروں نے لاؤنج میں پی آئی اے کاؤنٹر کے سامنے احتجاج شروع کردیا، کئی گھنٹون انتظار اور انتظامیہ کے عدم تعاون پر مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا جس کے بعد مسافروں اور پی آئی اے عملے کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

مشتعل مسافر نے میڈیا کو بتایا کہ پی آئی اے حکام نے کئی گھنٹے تک مسافروں کو جہاز میں بٹھاکر انتظار کروایا اور پھر کہا کہ پرواز ہی منسوخ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلائٹ تکنیکی بنیادوں کے سبب منسوخ ہوگئی ہے، طویل تکنیکی خرابی کے سبب مسافروں کی استنبول کی فلائٹ منسوخ ہوچکی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو آئندہ فلائٹ سے استنبول پہنچانے کا مناسب بندوبست کیا جارہاہے، مسافروں کو ترکش ایئرلائن اور دیگر فلائٹ سے استنبول پہنچایا جائے گا، مسافروں کو استنبول ایئرپورٹ پر بےیارو مددگار اور پریشان نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں