کراچی: جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پی اْئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ سے پرواز پی کے 860 کی لاہور آمد کے وقت پرندہ ٹکرایا جس سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے ضروری پرزہ جات لاہور پہنچائے جارہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کے لیے تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگا۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز متاثر ہونے سے مسافروں کو زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔
مسافروں کی ایئرپورٹ پر مسلسل دیکھ بھال کی جارہی ہے، ایئرپورٹ بالخصوص رن وے کے اطراف آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ شادی ہالز کی وجہ سے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہورہے ہیں، طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔