تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

کوئٹہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا ٹیک آف سے پہلے رن وے پر ایمرجنسی دروازہ کھل گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے مسافروں کی چیخ و پکار کے بعد جہاز کو رن وے پر ہی روک لیا۔طیارے سے مسافروں کو اتار کر آدھے گھنٹے تک رن وے پر کھڑا رکھا گیا بعد میں لاؤنج لے جایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دو گھنٹے انتظار کرانے کے بعد پرواز پی کے 505 منسوخ کردی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے کے ایمرجنسی گیٹ میں خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے دروازہ صحیح سے بند نہیں ہوسکا تھا، دروازے کو تبدیل کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نوابشاہ کے قریب پی آئی اے کا طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوابشاہ کے قریب پی آئی اے کا طیارہ پی کے 306 آسمانی بجلی کی زد میں آگیا تھا، کپتان نے کمال مہارت سے طیارے کو باحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کپتان کو محسوس ہوا کہ دائیں پر کی جانب بجلی گری ہے، طیارے کے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد انجینئرز نے معائنہ کیا تو طیارے پر بجلی گرنے کے آثار نظر نہیں آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں