کراچی : پی آئی اے کے باکمال انتظامیہ نے لاجواب کارنامہ انجام دیا ہے، برطانیہ کا ویزہ منسوخ ہونے کے باوجود فلائٹ اسٹیورڈ لندن پہنچ گیا، ہوکے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے پی کے701پر جعل سازی کر کے جنرل ڈیکلریشن پر مانچسٹر پہنچنے والے فلائٹ اسٹیورڈ عمران محسود کر حراست میں لیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان برطانیہ کے ویزے کے حصول کی منسوخی پر جنرل ڈیکلیریشن پر ڈیوٹی نہیں کر سکتا، عمران محسود نے یوکے کا ویزہ اپلائی کیا تھا جو اسے نہیں ملا۔
پرائیویٹ ویزا منسوخ ہونے پر پی آئی اے انتظامیہ غافل رہی اور وہ مانچسٹر پہنچ گیا، یوکے امیگریشن نے معمول کے چیک پر اسے گرفتار کرلیا۔
فلائٹ اسٹیورڈ عمران محسود غیر قانونی طریقے سے پی کے701سے اسلام آباد سے مانچسٹر گیا پی آئی اے پر جرمانہ عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ فلائٹ اسٹیورڈ عمران محسود کو پہلی دستیاب پرواز پی کے 702پر واپس وطن لیا جارہا ہے، عمران محسود کے پاس ویزہ موجود نہیں تھا تو اس نے مانچسٹر کی پروا ز پرڈیوٹی کیسے کی؟ اس کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔