کراچی: مانچسٹر سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی خصوصی چارٹر پرواز منسوخ کر دی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 9702 نے آج رات 8 بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پرواز منسوخی سے متعلق مسافروں کو فون کےذریعےمطلع کر دیا گیا ہے اور پرواز کے نئے شیڈول سے متعلق بھی اعلان کیا جائے گا۔
- Advertisement -
ترجمان کے مطابق طیارے کو فنی خرابی کے باعث اڑان سے روک دیا گیا، اسپیئرپارٹس کی تبدیلی کے بعد جہاز پاکستان کیلئے اڑان بھرے گا۔
اس سے قبل 23 اپریل کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔
پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ٹورنٹو میں پی آئی اے کا 16 رکنی کریو بھی پھنس گیا ہے، 16 رکنی کاک پٹ اور کیبن کریو نے ہفتے کو کینیڈا سے پاکستان روانہ ہونا تھا۔