سعودی عرب میں جدہ ائیرپورٹ پر مسافروں کے غیر معمولی رش کے باعث پی آئی اے کی تمام پروازوں کو حج ٹرمینل منتقل کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جدہ ائیرپورٹ پر رش کے باعث پروازوں میں تاخیر کے معاملے پر وفاقی وزیر ہوا بازی سعد رفیق کی ہدایات پر پی آئی اے کے جدہ ائیرپورٹ حکام سے مذاکرات ہوئے، سعودی حکام نے پی آئی اے پروازوں کو حج ٹرمینل منتقل کر دیا۔
حج ٹرمینل وسیع ہونے کے باعث پروازوں کو شمالی ٹرمینل سے منتقل کیا۔ تمام پروازیں میں 4 سے 5 گھنٹے تاخیر مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ سینکڑوں مسافروں نے دروازے بند ہونے کے باعث رات باہر گزاری۔
وفاقی وزیر سعد رفیق نے سی ای او پی آئی اے کو مسافروں کو سہولیات فراہمی کی ہدایات کر دی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایجنٹس اور کال سینٹر کے ذریعے ٹرمینل منتقلی کی اطلاع کا کام شروع کردیا۔
ترجمان نے کہا کہ شیڈول پروازوں کے مسافر اب حج ٹرمینل پر جائیں، شمالی ٹرمینل پر موجود مسافروں کو بسوں سے حج ٹرمینل لے جایا جائے گا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافر ایجنٹس، دفاتر اور کال سینٹر سے معلومات حاصل کریں۔