منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کب ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ائیر لائنز پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے 5 سال بعد پروازوں کی بحالی عنقریب متوقع ہے، برطانوی ایئر سیفٹی چند روز میں پاکستان سول ایوی ایشن کو آگاہ کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے بعد اب برطانیہ کیلیے بھی پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کی قوی امید ہے۔

اس حوالے سے برطانوی ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے 25 مارچ کو حتمی فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پروازوں کی بحالی کی قوی امید اس لیے ہے کہ جو ڈی ایف ٹی کا آڈٹ ہوا ہم نے اس کے تمام اہداف کو مکمل کیا تھا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق اس کیلیے بوئنگ777 طیارہ آپریٹ کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں مانچسٹر اور پھر لندن کیلیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس فلائٹ آپریشن کی بحالی سے قومی ایئر لائن کو 30ارب روپے ریونیو حاصل ہوگا کیونکہ مسافروں کے ساتھ ساتھ کارگو ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ یورپی ممالک پر پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی سے ادارے کو مجموعی طور پر 120ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کو قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں : پی آئی اے کا ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال،

خیال رہے کہ جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں