جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان نے برطانیہ کیساتھ پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا معاملہ اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلیے کام کر رہے ہیں، برطانوی حکومت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا برطانیہ کا دورہ پاکستان کیلیے انتہائی کارآمد رہا جہاں دونوں ممالک کو ساتھ آگے لے کر چلنے پر گفتگو ہوئی، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، 17 لاکھ پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ برطانوی حکام سے پی آئی اے پروازوں کی بحالی سے متعلق گفتگو ہوئی جبکہ برطانوی نائب وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں، برطانوی حکومت سے پروازوں کی بحالی کا معاملہ اٹھایا اور برطانوی نائب وزیراعظم کو کہا کہ یہ پاکستانیوں کا معاملہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دوران سفر بھی پاکستانیوں نے پروازوں کی بحالی کا سوال کیا، برطانوی نائب وزیر اعظم سے کہا پروازوں کا معاملہ پاکستانیوں کیلیے اہم ہے، پی ٹی آئی دور میں وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے صورتحال خراب ہوئی، پروازوں کی بحالی سے متعلق یورپی یونین سے بھی بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروازوں کی بحالی کیلیے یورپی یونین اور برطانیہ سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا، اسلاموفوبیا کی روک تھام کیلیے پاکستان نے ہر فورم پر آواز اٹھائی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سامنے اسلاموفوبیا کا معاملہ اٹھایا، کشمیر اور غزہ پر یو این کی قراردادیں موجود ہیں مگرعمل نہیں ہو رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں