منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

دھند : قومی ونجی ایئرلائنزکی نو پروازیں منسوخ ، چھ تاخیرکا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : موسم کی خرابی کے باعث بینظیر ایئرپورٹ پر 15 پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے، قومی و نجی ایئرلائنز کی نو پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ چھ تاخیرکا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے اور دیگر نجی ائیر لائن کی پروازوں کے شیڈول بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے201منسوخ، اسلام آباد سے کابل جانیوالی پروازپی کے 295منسوخ، اسلام آباد سے دبئی روانہ ہونیوالی نجی ایئرلائن کی پروازتاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سےاسکردو روانہ ہونیوالی پروازپی کے451منسوخ، ریاض سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پروازپی اے275منسوخ، ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ، کراچی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ، دبئی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکارہوئی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابل سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ، اسکردو سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے452منسوخ ، کراچی سے اسلام آباد آنےوالی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے204منسوخ ہوگئی ہے۔


مزید پڑھیں: دھند کے باعث پروازوں کی آمدو رفت میں ردو بدل


جبکہ تاخیر کا شکار ہونے والی دیگر پروازوں میں لاہور سے اسلام آباد آنےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے652، ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی قومی پرواز پی کے4233ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز، بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پرواز شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں