کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنےحج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
آپریشن کے پہلے روز 4 پروازوں سے1080 عازمین حج روانہ ہوئے۔ آج پی آئی اےکی اسلام آباد سے 2، لاہور، کوئٹہ سے 1،1پروازیں روانہ ہوئیں۔
حج آپریشن کےآغاز کی باضابطہ تقریب اسلام آبادائیرپورٹ پرمنعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور، سعودی سفیرنواف بن مالک تھے۔
- Advertisement -
تقریب سےتمام مہمانوں نےخطاب کیا،پر تپاک طریقے سےعازمین کو الوداع کیا اس موقع پر تمام حجاج کو پی آئی اے، وزارت مذہبی امور کی جانب سے تحائف بھی دیئےگئے۔
سعودی سفیر نواف بن مالک نےطریق مکہ سہولت کا بھی افتتاح کیا۔ اس سہولت سے عازمین حج سعودی امیگریشن پاکستان سے کرواکرروانہ ہوں گے۔