جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی آئی اے اور نجی ایئرلائن کا حج آپریشن مکمل،68ہزار سے زائد حجاج کی واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے اور نجی ایئرلائن نے بعد از حج آپریشن مکمل کرلیا، دو سو اکتالیس حج پروازوں کے ذریعے اڑسٹھ ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے اور ایک نجی ایئر لائن نے حج کے بعد حجاج کرام کو وطن واپس لانے کا مرحلہ خیریت سے مکمل کرلیا، مجموعی طور پر68ہزار حاجیوں کی واپسی ہوئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران95فیصد پروازیں اپنے وقت مقررہ پر جدہ اور مدینہ سے روانہ ہوئی، پی آئی اے نے حج آپریشن کے دوران اضافی سامان کی مد میں خطیر رقم کا ریوینیو بھی حاصل کیا، جدہ اور مدینہ سے اضافی سامان کی مد میں چودہ لاکھ ریال ریوینیو حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے حج آپریشن، حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل27اگست سے شروع ہوا

پی آئی اے کے علاوہ نجی ایئرلائن نے بھی اپنا بعد از حج آپریشن مکمل کرلیا ہے، ترجمان نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ایئر بلو نے149پروازوں کے ذریعے28ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا، نجی ایئرلائن (شاہین ایئر) نے بھی چار ہزار آٹھ سو سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں