جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی آئی اے نے چین کے لیے پروازیں معطل کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چین میں کورونا وائرس کی دوسر لہر کے پیش نظر پی آئی اے نے چین جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پروازیں پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئیں، ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق چین نے بھی پاکستانی مسافروں پر عارضی سفر ی پابندیاں عائد کی ہیں، پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث کیسز میں اضافے اور اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں 8 ماہ بعد کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ، پابندیاں بڑھا دی گئیں

چین میں 8 ماہ بعد کورونا وائرس سےایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کے بعد وائرس کےپھیلاؤکےباعث چین کےمتاثرہ شہروں میں پابندیاں بڑھادی گئی ہیں۔

دوسری جانب وائرس کی کھوج لگانے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین کے شہر ووہان پہنچ گئی ہے۔

گذشتہ روز چین کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کرونا وائرس کے نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، ان کے مطابق جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ان میں سے 13 افراد ایسے ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے آئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں