کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز پی آئی اے انتظامیہ کی مالیاتی رپورٹ سے غیر مطمئن ہیں، پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انتظامیہ کی تیار کردہ 2024 کی شش ماہی رپورٹ کی منظوری دینے سے انکار کردیا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عید کے بعد فنانشل رپورٹ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔