لاہور: کسٹم حکام نے پی آئی اے کی سنیئر ایئر ہوسٹس سے ڈھائی کلوگرام سونا برآمد کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے، ایئر ہوسٹس سونا اسمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر نیویارک جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 721 کی سنیئر ایئر ہوسٹس سونا اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی۔
مزید پڑھیں : پی آئی اے، ایئرہوسٹس کی شکایت پردو نوجوان مسافر گرفتار
حکام کے مطابق ایئر ہوسٹس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے سامان سے دو کلو سونا برآمد ہوا، جس پر اے این ایف حکام نے ایئر ہوسٹس کو حراست میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں : پی آئی اے ائیرہوسٹس لندن میں گرفتار
بھاری مقدار میں سونا امریکہ اسمگل کرنے کی کوشش پر ایئر ہوسٹس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی ائیر ہوسٹس کو لندن میں پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور پی آئی اے کو دو ہزار پاونڈ جرمانہ بھی کردیا گیا ہے۔