پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے نے پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم پیرس کا دورہ بھی کر چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے۔

- Advertisement -

پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی، یہ اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں فلائٹ آپریشن کی بحالی سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی، یورپی ملکوں کی پروازوں پر جولائی 2020 میں پابندی لگنے سے پی آئی اے کو اب تک 120 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں