تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پی آئی اے کی انٹرنیشنل پرواز حادثے سے بچ گئی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کے پائلٹ کی غفلت کے باعث ٹورنٹو ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بچ ‏گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کے لیے پرواز 782 کا پائلٹ بغیر کلیئرنس کے ٹیکسی ‏قطار میں داخل ہو گیا اور اسی دوران سیول سے آنے والا ایئرکینیڈا کاطیارہ بھی اسی رن وے پر لینڈنگ کے لیے ‏فائنل اپروچ کر رہا تھا۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئرٹریفک کنٹرولر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینڈین پرواز کو بروقت مطلع ‏کیا اور اسے لینڈنگ سے روک کر فضا میں چکر لگانے کو کہا۔

طیارے کوٹیکسی کرتے دیکھ کر کینیڈا کے طیارے کو15 منٹ تاخیر سے لینڈ کرایا گیا، پی آئی اے کی پرواز کو ‏کینیڈین طیارے کی لینڈنگ کے ایک منٹ بعداسلام آباد روانہ کیا گیا۔

پی آئی اے پائلٹ کی مبینہ غفلت پر ایئر لائن انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کپتان کو کاک پٹ ریسورسز ‏مینجمنٹ کورس دوبارہ کرنےکےاحکامات جاری کر دیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں