جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے حق میں 13 سال قبل مقدمے کا فیصلہ آگیا، 3 ارب سے زائد معاوضہ وصول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے حق میں 13 سال قبل مقدمے کا فیصلہ آگیا جس کے نتیجے میں مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہوئے۔

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں تصدیق کی کہ پی آئی اے سے متعلق بہترین خبر سامنے آئی ہے، 13 سال پہلے مقدمے کا فیصلہ پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے اچانک اتنا منافع بخش کیسے ہوگیا؟ خسارے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

خواجہ آصف نے کہا کہ فیصلے کے بعد پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے اکاؤنٹ میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہوئے، فیصلے اور اس پر عملدرآمد میں 28 سال کا وقت لگا۔

یاد رہے کہ اپریل 2025 میں قومی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس کے سال 2024 کے سالانہ نتائج کی منظوری دی تھی جس کے مطابق ادارے نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کیا۔

سال 2024 کے نتائج کے مطابق پی آئی اے نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا۔ اس کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ائیر لائن کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے۔ اس کا آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا جس کے بعد دو دہائیوں تک یہ خسارے سے دوچار رہی۔

حکومت پاکستان کی سرپرستی سے پی آئی اے میں جامع اصلاحات کیے گئے اور ان اصلاحات کے دوران اس کی افرادی قوت اور اخراجات میں واضح کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصاندہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ ریسٹرکچرنگ کی گئی۔

وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کی جانب سے اس امر کا باضابطہ اعلان کیا گیا اور اس اعلیٰ مالیاتی کارکردگی کو نجکاری کیلیے بہت اہم قرار دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں