جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مزاکرات کے لئے تیارہیں پرپائلٹس کے مطالبات کا علم نہیں، چیئرمین پی آئی اے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پائلٹس کی ہڑتال کے ردعمل میں پی آئی اے کے چیئرمین ناصرجعفرکاکہنا ہے کہ ہمارے دروازے مذاکرات کے لئے کھلے ہوئے ہیں ، پائلٹس اپنے مطالبات بتائیں۔

پائلٹس کی ایسوسی ایشن پالپا نے گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے سبب 21 پروازیں منسوخ ہوگئیں تھیں اور پائلٹس کی یہ ہڑتال آج بھی جاری ہے۔

چیئرمین پی آئی اے نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پائلٹس سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال سے مسافر پریشانی کا شکار ہیں لہذا ہڑتال ختم کی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پالپا کہ صدرعوام کو گمراہ کررہے ہیں جب پائلٹس کو لینے کے لئے گاڑی بھیجی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ وہ بیمارہیں پروز نہیں کرسکتے۔

ناصرجعفرکا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے مذاکرات کے لئے کھلے ہیں لیکن پائلٹس اپنے مطالبات تو سامنے لائیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس اگر 10 گھنٹے سے زیادہ جہاز نہیں اڑانا چاہتے تو 10 گھنٹے توپرواز کریں۔

انہوں نے اس ساری صورتحال میں مسافروں کی پریشانی کا ادراک کرتے ہوئے کہا کہ ’’مسافروں اور بالخصوص حجاج سے معافی مانگتا ہوں‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں