تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پی آئی اے خواتین کے لیے دنیا کی پہلی محفوظ‌ ترین ایئرلائن قرار

کراچی: اقوامِ متحدہ کی ایجنسی برائے خواتین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو خواتین کے لیے دنیا کی محفوظ ترین فضائی کمپنی قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  یو این ویمن ایجنسی نے خواتین کو محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کرنے کے پی آئی اے کے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے اُسے دنیا کی پہلی محفوظ ترین ایئرلائن قرار دیا۔

پی آئی اے، یواین ویمن ایجنسی اور وقاقی محتسب برائے ہراسانی کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا۔ جس پر پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک، یواین ویمن ایجنسی کی سربراہ شرمیلا رسول اور کشمالہ طارق نے دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق پی آئی اے ہراسگی روکنےکیلئے یو این کے پروگرام میں شامل ہوگا۔ ہوائی اڈوں اور پروازوں میں ہراسگی کے واقعات کی روک تھام کے لیے پی آئی اے اور وفاقی محتسب سےمل کر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کاانتخاب انتظامیہ اور پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے خواتین شرمیلا رسول نے کہا کہ خواتین کومحفوظ ماحول فراہم کرنے سے ملک تیزی سے ترقی کرےگا جبکہ کشمالہ طارق نے کہا کہ ہراسگی کرنے والےکو منطقی انجام تک پہنچانےکیلئے سرگرم رہیں گے۔

یو این ایجنسی برائے خواتین نے اعتراف کیا کہ پی آئی اے نے خواتین کو محفوظ سفرفراہم کرنےکیلئےسرکاری طور پر اقدامات کیے۔ معاہدے کے بعد اب پی آئی اے اپنے دفاتر، ہوائی اڈوں، جہاز میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے شعور اجاگر کرے گا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں