تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

مہنگی لیز پر حاصل اے ٹی آر72 طیارے قومی ایئر لائن کے بیڑے سےخارج

کراچی: قومی ایئرلائنز نے نئے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کی غرض سے مہنگی لیز پر حاصل اےٹی آر72طیارے بیڑے سےخارج کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیڑے سےخارج کئے گئے طیارے آپریشن اور لاگت کے لحاظ سے غیر موافق اور غیر منافع بخش تھے، طیارے دوہزار پندرہ میں لیز پر حاصل کیے گئے تھے جو موجودہ حساب سے بہت مہنگے پڑ رہے تھے۔

 

اے آر وائی نیوز کو حاصل تفصیلات کے مطابق طویل لیز معاہدہ ان طیاروں کی واپسی کی راہ میں رکاوٹ تھا، مگر کووڈ وبا کے دوران سی ای او قومی ایئر لائنز کی ہدایات پر پی آئی اے نے معاہدے کی خاص شق سے فائدہ اٹھا یا، جس کے بعد پہلا طیارہ اے پی بی کے وائی صبح کراچی سے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ روانہ ہوگیا ہے۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موجودہ حالات میں یہ فیصلہ مشکل مگر ناگزیر تھا، ٹیم نے کامیاب مذاکرات کرکے اس اقدام کو ممکن بنایا وہ قابل تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز پر پابندی کا خطرہ

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے بیڑے کو جدید بنانے کے راستے پر گامزن ہے، جلد نئے طیارے بیڑے میں شامل ہوکر اپنی پراڈکٹ کو بہتر بنائیں گے، جدید طیارے ہمارے مہمانوں کی خواہش تھی جو جلد پوری ہوگی، اس سے قبل پی آئی اے منافع بخش ای ٹی آر 42چھوٹے ہوائی اڈوں سے آپریٹ کرتی رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں