بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

جدید ائیربس 320 سیمولیٹر کا افتتاح : دوسری ائیرلائنز کا اپنے پائلٹس کی تربیت کیلئے پی آئی اے سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں جدید ائیربس 320 سیمولیٹر کی تنصیب کا افتتاح کردیا گیا، جس کے بعد دوسری ائیرلائنز بھی اپنے پائلٹس کی تربیت کیلئے رجوع کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں جدید ائیربس 320 سیمولیٹر کی تنصیب کا آغاز ہوگیا، سیمولیٹرکی تنصیب کا افتتاح سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کیا۔

جدید ائیربس 320 سیمولیٹر خطے میں اپنی نوعیت اورجدت کےاعتبارسے پہلا سیمولیٹر ہوگا۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پائلٹس کی تربیت کیلئے سیمولیٹرکمپلکس کا قیام عمل میں لارہےہیں، سیمولیٹرکمپلکس میں ائیربس320 ،بوئنگ 777 اور جمبو جیٹ موجود ہے۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ دوسری ائیرلائنز بھی اپنے پائلٹس کی تربیت کیلئے رجوع کررہی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا ائیربس 320 کا سیمولیٹر حاصل کیا تھا، سیمولیٹر پائلٹس کی تربیت، ریفریشر کورسس اور ائیر سیفٹی کیلئے لازم ہے۔

پاکستان میں 670 ائیربس 320 پائلٹس ہونے کے باوجود سیمولیٹر دستیاب نہیں تھا ، جس کے باعث تمام پائلٹس A320 پر تربیت اور ریفریشر کیلئے بیرون ملک جاتے تھے جبکہ تربیت کو جانچنے کیلئے سول ایوایشن کا انسپکٹر بھی طالب علم پائلٹس کے چیک کیلئے ہمراہ جاتے تھے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں