جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی آئی اے نے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :‌پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، براہ راست پروازوں سےمسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، بحرین کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں چلائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کردیا ، پہلی پروازپی کے189آج لاہورسے156مسافروں کولیکرروانہ ہوئی ، پی آئی اےبحرین کے لیے ہفتہ وار2پروازیں چلا رہی ہے.

جمعہ کولاہورسےاوراتوارکواسلام آباد سےبحرین کیلئےپروازیں روانہ ہونگی اور براہ راست پروازوں سےمسافرکم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، اس حوالے سے پی آئی اے سی ای او کا کہنا ہے کہ منافع بخش روٹس پرپروازیں بحال کرناپلان کاحصہ ہے، مزیدبین الاقوامی مقامات کیلئےبھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

- Advertisement -

خیال رہے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو بحرین آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔ کورونا وائرس کےباعث ‏بحرین کیلئےفضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔

یاد رہے فروری مین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے وسطی اشیاء ممالک کیلئے پروازوں ‏میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان ، آذربائیجان اور ازبکستان کے لئے پروازوں ‏میں اضافہ کیا جائے گا۔

پی آئی اے پہلے مرحلے میں افغانستان کابل کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ ‏وار ‏‏5پروازیں اور دوسرے مرحلے میں افغانستان کیلئے ‏روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ وار 7پروازیں آپریٹ ‏کرے گی۔ ‏

پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے 14مارچ سے پروازوں کا اعلان کیا تھا جبکہ ازبکستان ‏کے شہر تاشقند کیلئے 28مارچ سے اپنا فضائی آپریشن شروع کریں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں