پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 5 سال بعد لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے جس میں لاہور سے پی کے 733 کے ذریعے 276 مسافروں کی روانگی ہوئی ہے۔
پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز دوپہر 12 بجے پیرس روانہ ہوئی جب کہ پی آئی اے اسلام آباد سے پیرس کیلئے پہلے ہی ہفتہ وار 2 پروازیں چلا رہا ہے۔
پیرس جانے والی پرواز کیلئے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا گیا۔
پہلی پرواز کی روانگی سے قبل علامہ اقبال ایئرپورٹ پر سادہ مگر پرُوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کیک کاٹا گیا۔
پی آئی اے حکام اور فرانس ایمبیسی نمائندوں نے مسافروں کو رخصت کیا۔