ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی آئی اے خریدنے والی پارٹی کو کتنے فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے ہوگئے ، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جو پارٹی پی آئی اے خریدے گی اسے 51 فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے پا گئی، کمرشل بینکوں کی جانب سےرواں ہفتےاین او سی اوراثاثےواپس منتقل ہو جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو دس برسوں تک تقریبا بارہ فیصد شرح سود پرقرض ملے گا، ابتدائی طورپر پی آئی اے کے اکاون فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے اور انچاس فیصد شئیرز حکومت ملکیت میں ہی رہیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ نجکاری سےموصول رقم پی آئی اے کی بحالی پر خرچ کرنے کی تجویزہے، جو پارٹی پی آئی اے خریدے گی اسے پی آئی اے میں اکاون فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے منافع بخش ادارہ بننے پر ملنے والے ڈیوڈنڈ سے بینکوں کو قرض واپس کیا جائے گا، ٹرم شیٹ کے مطابق بینکوں کوسکوک، اسلامک اور کنونشنل بانڈز جاری کیے جا سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں