کراچی : پی آئی اے میں ایل پی آران کیشمنٹ کا معاملہ طول پکڑ گیا، مخصوص پائلٹس کو اجازت کے بعد دیگر کے لئے پابندی عائد کر دی گئی۔
اے آوائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق پی آئی اے میں ایل پی آران کیشمنٹ میں خواہشمند پائلٹس کو ان کیشمنٹ سے انکار کردیا گیا جبکہ مخصوص کو اس کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مخصوص پائلٹس کو ان کیشمنٹ کے ساتھ انتظامی عہدوں پر کام کی اجازت بھی حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈٖیڑھ درجن سے زائد پائلٹس کو ایل پی آران کیشمنٹ کے بجائے کنٹریکٹ ملازمت کی فراہمی کی جائے گی، جبکہ قوانین کے مطابق ناگزیر صورتحال میں ایل پی آر پر مذکورہ پائلٹ صرف فلائنگ کر سکتا ہے اور اس میں بھی ایل پی آر پرصرف تین ماہ کے لئے کام کی اجازت دی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل گراؤنڈ کے باوجود ایل پی آر پرایک پائلٹ چیف پائلٹ ٹریننگ بھی کام کرتا رہا، مذکور پائلٹس میں سابق ایم ڈی ندیم یوسف زئی،حامد گردیزی،سابق قائم مقام سی اواو شامل ہیں۔
اس کے علاوہ موجودہ چیف فلائٹ سیفٹی اینڈ کوالٹی انشورنس بھی مذکورہ پائلٹس میں شامل ہیں، نومبر 2016 میں چیف فلائٹ سیفٹی کوایل پی آرمدت میں صرف فلائنگ کی اجازت دی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف فلائٹ سیفٹی جولائی 2017 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک مبینہ طور پر انتظامی عہدے پر فائز رہنے کا امکان ہے۔