کراچی : پی آئی اے کامالی بحران سنگین ہوگیا، کیبن اورکاک پٹ کروز تاحال الاؤنسزسے محروم ہیں، کپتانوں نے ایکسٹرا آورزڈیوٹی سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اربوں روپے خسارے میں چلنے والے قومی ادارے پی آئی اے کا مالی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے کپتانوں اورفضائی میزبانوں کوآٹھ ماہ سے الاونسزنہیں دیئے گئے۔
اس کے علاوہ کیبن اورکاک پٹ کروز تاحال الاؤنسزسے محروم ہیں، کیبن اورکاک پٹ کروو کا فارن کرنسی الاؤنس واجب الادا ہے۔
الاؤنسز کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے، الاؤنسزکی فوری ادائیگی کامطالبہ کرتے ہوئے کپتانوں نے ایکسٹرا آورزڈیوٹی سے انکار کردیا ہے۔
مالی بحران کی وجہ سے کچھ کپتانوں کوتنخواہوں کا بھی نصف ادا کیا گیا ہے، جبکہ ایچ آرپیرول ملازمین کو تنخواہیں بھی اب تک ادا نہیں کی گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ ڈیلی ویجرزبھی ماہانہ تنخواہیں سے محروم ہیں، یاد رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی سی اے اے اورفیول کمپنیوں کے اربوں روپے کی نادہندہ ہے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے نے سول ایوی ایشن، پی ایس او اور ادویات کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہیں کئے۔ پی ایس او لاہور کو پچاس لاکھ روپے سے بھی زائد کے واجبات ادا نہیں کئے گئے۔
مزید پڑھیں: واجبات کی عدم ادائیگی پرسول ایوی ایشن کا پی آئی اے کونوٹس
مزید پڑھیں: واجبات کی عدم ادائیگی: پی آئی اے کی فیول بند کرنے کی دھمکی