جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی: فضائی مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

پی آئی اے کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلائٹ آپریشن جزوی طور معطل کیا گیا ہے اس لیے مسافروں کو ہدایت کی جاتی فلائٹس کے متعلق پیشگی اطلاع لازمی لیں۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ فلائٹس سے متعلق پی آئی اے کے کال سینٹرز اور بکنگ دفاتر سے مزید معلومات حاصل کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارتی حملوں میں 26 پاکستانیوں کی شہادت اور 46 کے زخمی ہونے کی تصدیق

اس سے قبل بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا ہے جبکہ متعدد ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ یا موڑ دیں ہیں۔

ایشیائی ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپ جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کو یا تو منسوخ کو کیا جارہا ہے یا ان کے راستے تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

تائیوان کی ایوا ایئر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ متاثرہ فضائی حدود سے بچنے کے لیے اپنی یورپ جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کے راستوں کو ایڈجسٹ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں