اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

بچے کی میت بھولنے پر پی آئی اے کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ نے بچے کی میت اسلام آباد چھوڑ کر اسکردو جانے والی پرواز کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعے میں غفلت کے مرتکب عملے کو سخت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ میت کو کارگو ٹرمینل کولڈ اسٹوریج منتقل کر دیا گیا ہے اور لواحقین کے فیملی کے تین افراد کو اسکردو  سے اسلام آباد  کی پرواز پر واپس لایا جارہا ہے، کل تینوں افراد میت کیساتھ دوبارہ اسکردو  روانہ ہوں گئے۔

- Advertisement -

ترجمان نے واضح کیا کہ پی آئی اے انتظامیہ متاثرہ لواحقین سے مکمل رابطہ میں ہے۔

اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز میں پی آئی اے 6 سالہ بچے کی میت اسلام آباد سے لانا بھول گئے۔ ضلع کھرمنگ سےتعلق رکھنےوالے6سالہ بچےکی میت آج صبح کارگوکی گئی تھی۔

پی آئی اے کی پرواز متاثرہ گھرانے کو لے کر اسکردو پہنچی تاہم میت ساتھ نہیں لائی جس پر اہل خان نہ سخت برہمی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

بچے کے والد سمیت متاثرہ خاندان نے اسکردو ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور میت لانے کا مطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں