جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

اندرون ملک پروازوں کی وقت پر روانگی، پی آئی اے پانچویں نمبر پر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اندرون ملک پروازوں کی وقت پر روانگی کی درجہ بندی میں پی آئی اے پانچویں نمبر پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی انتظامیہ کی بدانتظامی اور مالی بحران کے اثرات نمودار ہونے لگے، پی آئی اے کے اندرون ملک جانے والی پروازوں کی وقت پر روانگی اور آمد پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر لائنوں سے متعلق درجہ بندی کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں اندرون ملک پروازوں کی درجہ بندی میں قومی ایئر لائن پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

- Advertisement -

اس تنزلی کی وجہ ایئرلائن کی بدانتظامی اور مالیاتی بحران قرار دی جا رہی ہے، رپورٹ کے مطابق اندرون ملک جانے والی پی آئی اے کی پروازوں کی روانگی کا تناسب 58 اعشاریہ 24 فی صد رہا، جب کہ درجہ بندی کے اعتبار سے اول تا چہارم نجی ایئر لائن رہیں۔

نجی ایئر لائن کی پروازوں کی وقت پر روانگی کا تناسب قومی ایئر لائن سے بہت زیادہ بہتر رہا، جنوری تا جون 2023 کے دوران پی آئی اے کی پروازوں کی وقت پر روانگی اور آمد سب سے زیادہ متاثر رہی۔

نجی ایئر لائن فلائی جناح کی وقت پر پروازوں کی روانگی 87 اعشاریہ 93 فی صد رہی، ایئر سیال 86 اعشاریہ 89 فی صد پر دوسرے نمبر پر رہی، ایئر بلو 78 اعشاریہ 36 فی صد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، جب کہ سرین ایئر لائن 62 اعشاریہ 7 فی صد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔

سی اے اے کی یہ رپورٹ رواں سال جنوری تا جون پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں میں باقاعدگی کے لحاظ سے درجہ بندی پر مشتمل ہے، جب کہ کسی بھی پاکستانی ایئر لائن کی پروازوں کی بر وقت روانگی اور آمد کی شرح سو فی صد نہیں رہی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں