جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے1800 پاکستانیوں کی واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن واپس پہنچانے کیلئے فلائٹ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، پی آئی اے کی 21 خصوصی پروازوں کے ذریعے اٹھارہ سو ہم وطنوں کو واپس وطن لایا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کینیڈا سے خصوصی پروازوں کے ذریعے 377 مسافروں کووطن پہنچایا گیا، تاجکستان اور ازبکستان سے140 مسافروں جبکہ 136 کو عراق سے وطن لایا گیا۔

ترجمان کے مطابق آذربائیجان سے125 مسافر،430 کو جاپان، تھائی لینڈ اور ملائیشیاء سے وطن لائے گئے جبکہ 200 محصور پاکستانیوں کو استنبول سے وطن پہنچایا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی امدادی پروازیں ان ممالک کے لئے بھی آپریٹ کی جارہی ہیں، پی آئی اے کی امدادی پروازوں کو دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

پی آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافروں نے وزیر اعظم عمران خان اور پی آئی اے کے لئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں، انہوں نے خصوصی پروازوں کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے پروفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کاشکریہ ادا کیا۔

سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کارکنان کسی ڈر اور خوف کے بغیر پاکستانیوں کی خدمت اور ملک کے علاوہ پی آئی اے کی بہتری کے لئے جرات مندانہ انداز سے کام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں