کراچی : سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ادارے کے نظام میں بہتری کیلئے پاک فضائیہ کے افسران کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی ہے ایئرمارشل رینک کے افسران کی خدمات تین سال کیلیے حاصل کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ۤآئی اے کی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کا ۤآغاز کردیا گیا، پاک فضائیہ کے تجربہ کار افسران کی دو سے تین سالہ مدت کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کردی گئی۔
فلائٹ لیفٹینٹ سے ایئرمارشل رینک کے افسران مختلف شعبوں کے امور دیکھیں گے، ایئر مارشل ارشد ملک ابتدائی طور پر ائر لائن کے قائم مقام سی ای اوفرائض انجام دیں گے۔
تعینات افسران میں اے وی ایم سبحان نذیر سید، اے وی ایم نورعباس اور ائرکموڈور خالد الرحمان شامل ہیں ایئر کموڈور جبران سلیم بٹ،ایئر کموڈور شاہد قادر، ایئرکموڈور جاوید ظفرچوہدری کو بھی تعیینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ونگ کمانڈرز حافظ طاہرمحمود، محمد عاصم خان اور کامران انجم، فلائٹ لیفٹینٹ طاہر فاروق بھی قومی ایئر لائن میں ڈیپوٹیشن پر فرائض انجام دیں گے۔
مذکورہ افسران پرسیشین انجینئرنگ، سی ای او سیکرٹریٹ،ۤ آئی ٹی، پی اینٖڈ ڈی کے امور دیکھیں گے، بجٹنگ، فوڈ سروسز، پی اے سی پراجیکٹس، فنانس اور شعبہ ایچ آر کے امور کی بہتری بھی افسران کے سپرد کردی گئی، افسران کی ایئر لائن میں جوائننگ کے لئے15جنوری سے مختلف تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔