اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے پائلٹس کا پروازیں آپریٹ نہ کرنے پرغور، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف بی آر کی جانب سے بقایاجات کی مد میں پی آئی اے اکاؤنٹس سے ایک ارب30کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

جس کی وجہ سے پی آئی اے کے پےگروپ5سے10کے افسران سمیت پائلٹس کو مارچ کی تنخواہ تاحال نہ مل سکی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے باوجود تنخواہ کی عدم ادائیگی پر پائلٹس نے احتجاجاً پروازیں آپریٹ نہ کرنے پرغور کرنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ پائلٹس اور دیگر افسران کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے آخر میں کی جائے گی۔

پی آئی اے کے پے گروپ ایک تا4کے ملازمین کو بھی رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی گزشتہ روز کی گئی تھی جبکہ پی آئی اے کے پے گروپ5سے10کے افسران سمیت پائلٹس کو مارچ کی تنخواہ تاحال نہیں مل سکی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں