The news is by your side.

Advertisement

ملائیشیا سے پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچ گیا۔

ملائیشیا میں طیارے کی ضبطگی کے معاملے پر پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کی باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں کیس خارج کرکے طیارہ پی آئی اے کے حوالے کیا گیا۔

پی آئی اے کا 777بوئنگ طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بوئنگ طیارہ لیز کمپنی کو ادائیگی نہ ہونے پر روکا گیا ، لیز کمپنی کو قابل ادا رقم تقریباً 14ملین ڈالر ہے، عدالتی حکم پر طیارے کو ٹیک آف سے قبل روکا گیا۔

معاملے طے پانے کے بعد طیارہ ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔طیارے نے جمعہ کی صبح کوالالمپور سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں