کراچی: پولیس نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، ایس ایس پی کورنگی نے رپورٹ آئی جی سندھ و دیگر کو ارسال کردی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق 2بجکر37منٹ پرجہاز لینڈنگ سے پہلے رہائشی علاقےمیں گرا، طیارہ گرنے سے 12 گھر اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہجائے حادثہ سے97 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جس میں سے 19کےعلاوہ دیگر لاشیں بری طرح جلنےسےناقابل شناخت ہیں جب کہ بچ جانے والے مسافر اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیاگیا۔
ایس ایس پی کورنگی نےحادثے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی سندھ و دیگر کو ارسال کر دی ہے۔
دوسری جانب ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈانویسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم جائےحادثہ پہنچ گئی، اے اےآئی بی کے صدر ایئر کموڈور عثمان غنی کی قیاد ت میں ٹیم کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ٹیم کی جانب سےمتاثرہ بلڈنگ اورملبے سےمتعلق بھی جانچ شروع کی گئی، تحقیقاتی ٹیم فوری تحقیقات مکمل کر کے ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش کرےگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نےحادثےکےطیارے کا تمام ریکارڈ حاصل کرلیا،پائلٹ اور ایئرٹریفک کے درمیان گفتگوکی ریکارڈنگ بھی حاصل کی گئی جب کہ طیارے کا بلیک باکس بھی اے اے آئی بی کے حوالے کردیا گیا ہے۔