اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی آئی اے طیارہ حادثہ، دوسرے انجن کی منتقلی التوا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے تاہم جائے وقوعہ پر موجود دوسرے انجن کی منتقلی التوا کا شکار ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ انجن مخدوش عمارت کے باعث ملبے سے نہیں نکل پارہا ہے، انجن پر گری چھت ہٹانے کی کوشش کی گئی تو ملحقہ عمارت بھی گرسکتی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ مزید کوئی نقصان نہ پہنچے اسی لیے انجن ملبے سے نکالنے میں تاخیر ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومتی یقین دہانی تک انجن نہیں نکالنے دیں گے، ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ متاثرین کو زر تلافی پی آئی اے ادا کرے گا، انجن ایک سے دو روز میں نکال لیں گے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات، ایئربس کمپنی کی ٹیم اہم شواہد لے کر پیرس روانہ

واضح رہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والی ایئربس کمپنی کی ٹیم جہاز کا بلیک باکس اورکاک پٹ وائس رکارڈر لے کر پیرس روانہ ہوگئی ہے، بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ کا عمل کل شروع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 22 مئی جمعۃ الوداع کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں