منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

پی آئی اے طیارہ؛ ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ملائیشیا میں پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو تحویل میں لینےکے معاملے پر ملائیشیا میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا بیان آگیا۔

میڈیا کو جاری بیان میں آمنہ بلوچ نے کہا کہ ملایاکورٹ کوالالمپور کے فیصلےکے تحت ملائیشین حکام نےطیارہ تحویل میں لیا ہے اس حوالے سے ہائی کمیشن اورپی آئی اےحکام مسلسل ملائیشین حکام سےرابطےمیں ہیں۔

پی آئی اے کا 777 بوئنگ طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

آمنہ بلوچ نے کہا کہ معاملہ قانونی ہے اور پی آئی اے کے قانونی ماہرین ہی دیکھیں گے البتہ ہائی کمیشن، پی آئی اے اور قانونی ماہرین کوہر ممکن تعاون فراہم کرےگا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے بتایا کہ پی آئی اے طیارے کے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہےہیں، مسافروں کوجلد بحفاظت وطن بھجوانے کیلئے انتظامات کر رہے ہیں، متحدہ عرب امارات اورقطرکی ایئرلائنزسےرابطےمیں ہیں، مسافروں کووطن بھجوانےکےانتظامات کوجلدحتمی شکل دی جائےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں