کراچی : پشاورایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ لینڈ کرتے ہی سلپ کرگیا، تاہم کپتان نے مہارت سے طیارے کو کنٹرول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورمیں موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
پشاورایئرپورٹ پرطیارہ لینڈ کرتے ہی سلپ کرگیا تاہم کپتان نےمہارت سےطیارےکوکنٹرول کیا اور طیارےٹیکسی وے کے قریب آکرپھنس گیا ، جس کے بعد مسافروں کوسیڑھیوں کےذریعے اتار کر لاؤنج منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پشاور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے351دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ، پرواز میں تاخیر پر پشاور ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا۔
ترجمان سی اےاے نے بتایا کہ پی آئی اے کا طیارہ ریاض سے پشاور پہنچا تھا جو سلپ ہوگیا، رن وے بند ہونے کی وجہ سے دو پروازوں کواسلام آبادموڑ دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق رن وے کو کلیئر کر دیا گیا ہے ، کراچی والی پرواز کچھ ہی دیر میں روانہ کردی جائےگی۔