تازہ ترین

بیرون ملک پھنسے پی آئی اے طیاروں سے متعلق اہم پیشرفت

انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے 2 طیاروں سے متعلق حکومتی مداخلت پر پیشرفت ہوئی ہے۔

سیکرٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کا اعلیٰ سطح وفد آج ملائیشیا روانہ ہو گا۔ وفد میں پی آئی اے کےسی ای او، ڈائریکٹر انجینئرنگ بھی شامل ہیں۔

وفد لیزنگ کمپنی ایرایشیا سے طیاروں کا معاملہ حل کرنے کیلئے کل مذاکرات کرے گا۔ پی آئی اے کے 2 طیارے لیزنگ کمپنی تنازع پر ستمبر 2021 سے جکارتہ میں کھڑے ہیں۔

پی آئی اے ری ڈلیوری کیلئے ان طیاروں پر 30 ملین ڈالرز خرچ کر کے انہیں خریدنا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق 30 سے 32 ملین ڈالر خرچ کر کے طیارے نئے جیسے ہو جائیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لیزنگ کمپنی پہلے طیاروں کی فروخت پر راضی تھی اب انکار کر دیا، وفد طیاروں کی ری ڈیلیوری کیلئے لیزنگ کمپنی سے مذاکرات کرےگا، ری ڈلیوری جکارتہ میں ہونی تھی اس لئے طیارے انڈونیشیا میں کھڑےہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں