پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

خسارے کے باعث پی آئی اے کا پریمیئر سروس بند کرنے پرغور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: خسارے سے دوچار ہونے کے بعد پی آئی اے کی پریمئر سروس آئندہ سہ ماہی میں بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، مذکورہ سروس وزیر اعظم کی ہدایت پر شروع کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی پریمیئر سروس کو بھاری نقصان کی وجہ سے بند کرنے کا عندیہ دیا ہے، عنقریب اس سروس کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ بھی کرلیا جائے گا۔

pia-post-01

پریمیئر سروس کی وجہ سے قومی ائیر لائن کو چار ماہ کے دوران ستر کروڑ سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا، جبکہ رواں سال جنوری سے دسمبر تک پی آئی اے کو صرف آپریٹنگ کی مد میں تیس ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

pia-post-02

مزید پڑھیں: پی آئی اے پریمئر سروسز‘ چارسو ملین کا خسارہ

دو ہزارسولہ میں پی آئی اے کا آپریٹنگ منافع نو ارب روپے سے کم ہوکر پانچ ارب روپے جا پہنچا، قومی ادارے کو یہ نقصان غلط فیصلے اور پریمیئر سروسز شروع کرنے کی وجہ سے ہوا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم 14اگست کو پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کرینگے

پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پروازوں پر دو سو چھتیس ملین روپے،جبکہ اسلام آباد سے لندن جانے والی پروازوں پر پانچ اعشاریہ اٹھانوے ملین اور مجموعی طور پر آٹھ سو ملین روپے کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے ایئرہوسٹسزکے یونیفارم کی رقم خاموشی سے غائب

یاد رہے کہ پریمیئرسروس وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر چودہ اگست دوہزار سولہ سے شروع کی گئی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں