نجکاری کمیشن نے پی آئی اے نجکاری کیلئے بولیوں کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیہ میں نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئےبولیوں کی آخری تاریخ 19 جون مقرر ہے اور پی آئی اےکی نجکاری کیلئے8 کمپنیوں نےاظہار دلچسپی کی درخواستیں وصول کیں۔
اعلامیہ کے مطابق اب تک 5 کمپنیوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ملک کے بڑے گروپس اور پی آئی اے ملازمین نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے اپنی پیشکش پرائیویٹائزیشن کمیشن کو جمع کرادی،
بینکنگ گروپ، عارف حبیب اور ٹبا گروپ نے بھی نجکاری کمیشن کو درخواست دے دی۔
اس کے علاوہ سی بی اے پیپلز یونٹی اور ساسا نے خریداری کی مشترکہ پیشکش جبکہ پی آئی اے ملازمین نے بھی ایئرلائن کی خریداری کیلئے پیشکش جمع کرادی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خریداری کیلئے پیشکش جمع کرانے کی آخری تاریخ 19جون ہے۔