کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل نومبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے، 50 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کے 50 سے 100 فیصد شیئرزفروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری گروپس نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔
یاد رہے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری میں اظہار دلچسپی کی درخواستوں میں پندرہ دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے درخواست اب 3 جون کے بجائے انیس جون تک طلب کی جائیں گی، عید الاضحی کی چھٹیوں کی وجہ سے اظہار دلچسپی جمع کرانے والوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔
اظہار دلچسپی جمع کرانے کی تاریخ میں پندرہ دن کی توسیع سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نجکاری میں کوئی صوبائی حکومت حصہ نہیں لے سکتی اور نہ ہی کسی ملک کی حکومت کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے، نجکاری کے لیے مڈل ایسٹ میں روڈشوز بھی کیا جائے گا۔