جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی مسترد، نئی تجویز سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی مسترد کردی گئی اور غیرملکی حکومت کو قومی ایئرلائن فروخت کرنے کی تجویز سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کردی گئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سےغیرملکی حکومت کو قومی ایئرلائن فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری، اتنی کم بولی لگنے کی کیا وجوہات ہیں؟

جس کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مشاورت سے 30 نومبر تک درخواستیں طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نجکاری کمیشن نے بتایا کہ بلیوورلڈ کنسورشیم کی بولی کو کینسل کردیاگیا ہے اور قومی ایئرلائن کو غیرملکی حکومت کو جی ٹوجی معاہدے کے تحت فروخت کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو قطر یا ابوظہبی کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت فروخت کیاجائےگا، قطریاابوظبی سے30نومبر تک اظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب کی ہیں ، قطر یا ابوظہبی کو بیشتر ٹرم اینڈکنڈیشنز پہلے سے طے شدہ شامل ہوسکتی ہیں۔

اس سے قبل بلیو ورلڈ کنسورشیم نےپی آئی اے کےحصص خریدنے کیلئے 10 ارب کی بولی دی تھی تاہم غیر ملکی حکومت کو پی آئی اے کے کتنے حصص فروخت کیے جائیں ، یہ فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔

Pakistan International Airlines (PIA) – News and Updates – ARY News

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں